قربانی کی نیت سے قربانی واجب نہیں ہوئی اور حاملہ کی قربانی
سوال
ایک شخص نے ایک گائے کی قربانی کی نیت کی تھی، اتفاق سے وہ گائے گابھن ہوگئی، اب اس حاملہ کی قربانی کر دی جائے یا نہیں؟ یا بچہ پیدا ہونے کے بعد کی جائے؟ یا آئندہ سال کی جائے، یا صدقہ کر دی جائے؟
جواب
اگر محض نیت کی تھی نذر نہیں مانی تھی، تو اس سے اس پر اس مخصوص گائے کی قربانی لازم نہیں ہوئی، اس کو اختیار ہے چاہے قربانی کرے یا نہ کرے، اور اب کرے یا پھر بعد میں کرے، یا بعد قربانی صدقہ کر دے، یا جو دل چاہے کرے، ”اذا اشتری شاۃ بغیر نیۃ الاضحیۃ ثم نوی الاضحیۃ بعد الشراء لم یذکر ہذا فی ظاہر الروایۃ وروی الحسن عن ابی حنیفۃ انہا لا تصیر اضحیۃ حتی لو باعہا یجوز بیعہا وبہ نأخذ“ الخ،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔