الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بد چلن بیوی کو طلاق مل گئی مہر اور خرچہ کی وہ مستحق ہے یا نہیں؟

سوال

بیوی اگر بد چلن ہو جائے اور شوہر کے گھر سے بھاگ جائے تو اس صورت میں شوہر اگر طلاق دیدے تو کیا مہر اور عدت کا خرچہ شوہر کو دینا ضروری ہوگا، یا صرف مہر ہی دینا ہو گا؟

جواب

مہر بھی پورا دینا ہوگا اور عدت کا خرچہ بھی دینا ہوگا، بیوی کی اس نالائق حرکت کی وجہ سے عدت کا خرچہ ساقط نہ ہوگا البتہ اگر شوہر کے مکان پر عدت نہ گزارے تو عدت کا خرچہ ساقط ہو جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو