دوا علاج کیا شوہر کے ذمہ لازم ہے
سوال
ہندہ کی بیماری میں جو اخراجات کئے گئے وہ اخراجات ہند کے زوج کے ذمہ پر لازم ہوں گے، یا ہندہ کے اپنے مال میں سے خرچ کیا جاوے اور جتنے دن ہندہ اپنے زوج کی رضا مندی سے اپنی ماں کے پاس مقیم رہی، اتنے ایام کا نفقہ کس کے ذمہ ہوگا، زوج کے ذمہ ہوگا یا کیا۔
جواب
اگر شوہر کی اجازت سے اپنی ماں کے پاس رہی ہے، تو ان ایام کا نفقہ زوج کے ذمہ لازم ہے لیکن بیماری کی وجہ سے جو کچھ دوا وغیرہ میں خرچ ہوا ہے، وہ زوج کے ذمہ واجب نہیں، ہاں اگر زوج وہ خرچ دیدے تو اس کا احسان ہے: ولا يجب الدواء للمرض ولا اجرة الطبيب ولا الفصد ولا الحجامة كذا في السراج الوهاج اهـ فتاوى عالمگیریه. ص ۵۶۴ / ج ۲ / الباب السابع عشر فى النفقات، الفصل الاول في نفقة الزوجة.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔