شوہر نے اگر اس کے باپ کے گھر پہنچادیا تو کیا وہ ناشزہ ہے؟
سوال
کیا معاشرہ کی عورت جو شوہر کے ظلم وستم سے تنگ آچکی ہے تا وقتیکہ شوہر کی طرف سے کوئی اطمینان بخش جواب نہ ملے شوہر کے گھر آنے سے انکار کرتی رہی تو بحکم ناشزہ ہے؟
جواب
جن صورتوں میں شوہر نے خود ہی اسے میکہ پہنچا دیا ان صورتوں میں وہ ناشزہ نہیں نفقہ کی مستحق ہے اور جب وہ بلا اجازت شوہر چلی گئی شوہر کے روکنے پر بھی نہیں رکی تو ناشزہ ہے اگر شوہر معصیت پر مجبور کرتا ہو اور وہ اس کی وجہ سے چلی گئی تو ناشزہ نہیں یہی حکم اس وقت ہے جب شوہر نا قابل برداشت ظلم کرتا اور اس کے حقوق کو تلف کرتا ہو کہ وہ نفقہ سے مجبور ہو کر جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔