الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ارتکاب معصیت سے پیدا ہونے والے بچہ کا نسب

سوال

زید ایک عورت پر عاشق ہو گیا، اور عورت زید پر عاشق ہوگئی، نیز عورت شادی شدہ ہے،اور اپنے شوہر کے پاس رہنا نہیں چاہتی عورت اپنے گھر سے بھاگ کر زید کے گھر چلی آئی، زید نے بغیر نکاح کے اس عورت کے ساتھ ہمبستری کرنی شروع کر دی، یہاں تک کہ اس عورت کو ایک لڑکا پیدا ہو گیا (ولد الزنا) اس کا شوہر بار بار بلانے کے لئے آیا لیکن عورت اپنے شوہر کے گھر جانے سے انکار کر رہی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ اگر عورت کو اس شوہر سے طلاق دلا دی جائے، اور عدت گزر جائے، تو پھر زید کا نکاح اس عورت کے ساتھ درست ہوگا یا نہیں، اگر درست ہوگا تو پھر اس…

جواب

موجودہ حالت سخت مصیبت کی حالت ہے، لہذا پہلے تو اس عورت کو اس شخص سے الگ کرایا جائے، پھر شوہر طلاق دیدے، پھر عدت تین ماہواری گزارے تب اس شخص سے نکاح کر دیا جائے، جس کے پاس وہ اب ہے، جو بچہ اس شخص کے مکان پر پیدا ہو چکا ہے، جس سے شادی نہیں ہوئی، وہ بچہ اس شخص کا نہیں کہلائے گا، اس کا نسب اس سے ثابت نہیں ہوگا، جو بچه ارتکاب معصیت سے پیدا ہو، وہ اس سے ثابت النسب نہیں ہوتا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو