الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو عورت غیر مسلم سے حاملہ ہو جائے اس کا حکم

سوال

اس بدامنی کے زمانہ میں بہت سی مسلم مستورات ہندو جبراً لے گئے اور ان کو اپنے گھر رکھا اور ان سے زنا کیا کچھ مستورات واپس ہوئی ہیں ان میں سے چند حاملہ ہیں، اب بچہ پیدا ہونے کے بعد حرامی ہوگا؟ یا حلالی؟ اور ایسا حمل ساقط کرانے میں گناہ تو نہ ہوگا؟ اور وضع حمل کی صورت میں بچہ کا کیا کیا جائے گا؟ مع دلائل کتب فقہ تحریر فرمائیے عین کرم ہوگا۔

جواب

جن مستورات کے شوہر موجود نہیں بلکہ وہ کنواری یا بیوہ ہیں ان کے بچوں کے متعلق تو حلالی ہونے کی کوئی صورت ہی نہیں لیکن جن کے شوہر موجود ہیں ان کے بچوں کو قطعی طور پر حرامی کہنے کا کسی کو حق نہیں کیا بعید ہے کہ جس وقت ان مستورات کو ہندو جبراً لے گئے وہ اسی وقت اپنے شوہروں سے حاملہ ہوں اور بحالت حمل زنا کی نوبت آئی ہو، بہر حال ایسے بچوں کا نسب ان زانیوں سے ہرگز ثابت نہیں ہوگا:…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو