بیویوں کا تبادلہ ہو گیا تین بچے ہونے پر علم ہوا تو ان بچوں کا نسب ثابت ہوگا یا نہیں؟
سوال
بکر کی شادی پانچ کوس کے فاصلہ پر شمیمہ خاتون سے ہوئی، اب لڑکی والوں نے شمیمہ نام کی دوسری لڑکی کو بکر کے یہاں رخصت کر دیا ہے، بکر کو اس وقت معلوم ہوا جبکہ تین بچے ہو گئے تھے، تو اب بکر کیا کرے؟ اور بکر والی شمیمہ زید کے یہاں بھیج دی، اس کے دو بچے ہوئے، تو اب دونوں کو بدلہ کرنا چاہئے یا نہیں؟ اور جو بچے ہیں وہ حرامی کہلائیں گے یا نہیں؟
جواب
زید اور بکر دونوں اپنی اپنی اصل منکوحہ شمیمہ کو طلاق دیدیں، پھر جو شمیمہ جس کے پاس غلطی سے پہنچا دی گئی، اور ہر ایک کے بچے ہو گئے ہیں، دونوں اسی شمیمہ سے نکاح کر لیں، باقی یہ بہت حیرانی کی بات ہے کہ صرف پانچ کوس کے فاصلے پر شادی ہوئی، اور ایک شمیمہ دوسری شمیمہ سے بدل گئی، اور تین بچوں کی ماں ہونے پر پتہ چلا، اس سے پہلے خبر ہی نہیں ہوئی، کہ جس سے نکاح کیا تھا وہ نہیں ہے، کیا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔