معتدہ کو منتقل ہونا
سوال
ایک صاحب بنارس کے رہنے والے پاکستان رہتے تھے، ان کا انتقال ہو گیا اب ان کی زوجہ وہیں عدت گزارے جب کہ سوائے شوہر کے رشتہ داروں کے اور کوئی نہیں، ان کے بھائی ان کو بنارس لانا چاہتے ہیں، زوجہ کے والد بھی حج کو جارہے ہیں، وہ بھی ملاقات کے متمنی ہیں۔
جواب
اگر بیوہ کو وہاں زمانہ عدت گزارنے میں کوئی مانع نہیں، مثلاً وہاں نفقہ خرچہ کا انتظام ہے، عزت، جان ومال کی حفاظت ہے تو اس کو یہاں منتقل ہونے کی اجازت نہیں، والد کا حج کیلئے جانے سے پہلے ملاقات کرنا وجہ جواز انتقال نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔