الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شوہر کے ساتھ والد کے یہاں آئی تھی، شوہر کا انتقال ہو گیا،عدت کہاں گزارے؟

سوال

زید برائے علاج اپنی زوجہ کو ہمراہ لے کر اپنے وطن شہر جھنجھنوں سے اپنی زوجہ کے والدین کے مکان پر قصبہ بساؤ میں آیا، اور ایک دن زندہ رہ کر زوجہ کے والدین کے مکان پر ہی انتقال کر گیا، جب کہ زید کی زوجہ بھی بوقت وفات زید کے ہمراہ تھی، نیز زید کو زوجہ کے وطن اصلی قصبہ بساؤ میں ہی دفن کر دیا گیا، اس صورت میں فتاوی ہندیہ کتاب الطلاق ص: ۵۷ کی مندرجہ ذیل عبارت کے پیش نظر معتدہ کو شوہر مرحوم زید کے وطن شہر جھنجھنوں برائے عدت بھیجنا کیا حکم رکھتا ہے، آیا نا جائز ہے یا کہ بہتر نہیں ہے یا حرام ہے؟

جواب

شوہر کا جو اصلی مکان تھا جہاں اس کا قیام تھا، اور بیوی بھی ساتھ رہتی تھی،مگر وہاں سے عارضی طور پر آکر بیوی کے والدین کے مکان پر انتقال ہو گیا، تو بیوی کو عدت وفات گزارنے کے لئے شوہر کے اسی مکان میں محرم کے ساتھ چلا جانا چاہئے، وہیں جا کر عدت گزارے۔ کذا فی البحر الرائق ص:۱۵۴، ج: ۴۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو