الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شوہر پاکستان چلا گیا عورت کیا کرے؟

سوال

عبد المالک نے اپنی نابالغ لڑکی کا نکاح ایک مرد کے ساتھ کر دیا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مرد پاکستانی ہے، پھر گورنر نے اس کو پاکستان بھیج دیا اور اس کی عورت ہندوستان میں ایک ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا اس مرد کا کوئی پتہ نہیں ملتا، اب سوال یہ ہے کہ اس عورت کو گھر میں رکھنا بہت مشکل ہے، تو اس عورت کا دوسرے مرد کے ساتھ نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

رجسٹری خط بھیج کر اس سے طلاق حاصل کر لی جائے یا عورت کو وہاں بھیجنے کا انتظام کیا جائے، یا شوہر کو یہاں بلانے کا انتظام کیا جائے اگر ان میں کوئی صورت نہ ہو سکے تب تفریق شرعی کا طریقہ دریافت کر کے اس پر عمل کیا جائے ابھی دوسری جگہ نکاح کرنا کسی طرح جائز نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو