بھنگن سے ناجائز تعلق کی وجہ سے نکاح فسخ نہیں ہوا
سوال
زید کا ایک بھنگن سے ناجائز تعلق ہو گیا، زید اسکو لیکر فرار ہو گیا، معلوم ہوا کہ زید نے بھنگن کیساتھ خنزیر کا گوشت کھایا، پھر زید آ گیا اور بھنگن کو اسکے گھر والوں کے حوالے کر دیا، اب زید کے سسرال والے اسکے ساتھ اپنی بیٹی کو رکھنے پر ہرگز تیار نہیں ہیں، اور اس کی بیوی بھی اسکے ساتھ رہنے پر تیار نہیں ہے، اگر بیوی اسکے پاس رہے تو کوئی حرج ہے؟ اگر بیوی چھٹکارا حاصل کرنا چاہے تو کیا حکم ہے؟ فقط
جواب
زید کی ان کمینہ اور فحش حرکات کے بعد بھی اس کا نکاح اپنی بیوی سے ختم نہیں ہوا ہے زید کے ذمہ لازم ہے کہ سچی توبہ کرے اور دل سے نادم ہوں اور آئندہ کبھی فعل حرام اور اکل حرام کے قریب نہ جائے پھر بیوی کو بھی اسکے پاس رہنا درست ہے، جب تک شوہر طلاق نہ دیدے پھر عدت گذر جائے، بیوی کو دوسری جگہ نکاح کا حق نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔