شوہر چھوڑ کر چلا گیا اور دوسری شادی کر لی
سوال
مسماۃ سلمہ کا نکاح عبد اللہ سے ہوا تھا، دونوں کی زندگی خوشگوار تھی دو بچے بھی ہوئے، عبداللہ کلکتہ میں تھا، فسادات کے دوران جان بچانے کے لئے ڈھاکہ چلا گیا، معلوم ہوا کہ وہاں اس نے دوسری شادی بھی کر لی ہے، اس بات کو چھ سال کا عرصہ گزر گیا بچوں اور سلمہ کی پرورش کا کوئی سہارا نہیں تو اب سلمہ دوسری شادی کر سکتی ہے، یا نہیں؟ فقط
جواب
ابھی موجودہ حالت میں سلمہ کی دوسری شادی کی اجازت نہیں، جب شوہر کا پتہ معلوم ہے تو اس کو خط لکھا جائے کہ تم نے وہاں دوسری شادی کر لی ہے، یہاں تمہاری بیوی پریشان ہے، نہ تم آسکتے ہو نہ اس کو بلا سکتے ہو، لہذا اس کو طلاق دے دو تا کہ وہ اپنا دوسرا انتظام کر سکے، جب وہ طلاق دیدے تو عدت تین حیض گزار کر سلمہ کو دوسری شادی کا حق ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔