الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا شرابی زانی شوہر سے علیحدگی کا اختیار ہے؟

سوال

مسماۃ انوری کا شوہر بد معاش زانی ہے، مسماۃ کو عرصہ سے نان ونفقہ بھی نہیں دیا، نہ مسماۃ اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، اب فسخ نکاح کی کونسی صورت ہو سکتی ہے؟

جواب

بدمعاش اور زنا کاری یا ایسے دوسرے خبیث وشنیع گناہوں کی وجہ سے تو شوہر سے علیحدگی کا اختیار نہیں ہے البتہ اگر وہ نفقہ نہیں دیتا تو بذریعہ شرعی پنچایت تفریق کرائی جاسکتی ہے۔” الحيلة الناجزة“میں اسکا پورا طریقہ مذکور ہے اگر آپ کے یہاں شرعی پنچایت موجود نہ ہو تو ہتوڑ اضلع باندہ میں مولانا صدیق احمد صاحب سے مشورہ کر کے عمل کر لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو