الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زوجہ کو شوہر سے سیری نہ ہونے کی صورت میں تفریق کا حکم

سوال

زوج نامرد تو نہیں ہے، لیکن عورت کہتی ہے کہ مجھے یوں تو سسرال میں بہت تکلیف ہے، لیکن سب سے بڑی تکلیف شوہر کی ہے، (بیان سے ایسا پتہ چلتا ہے کہ زوجہ کی شہوت پوری نہیں ہوتی) اب مجھ سے اور برداشت نہیں ہو سکے گا، اور میں کسی قیمت پر اس کے پاس نہیں رہ سکتی، اور شوہر تفریق کے لئے راضی نہیں ہوتا تو کیا شرعی پنچایت یا قاضی کو تفریق کا حق ہے؟ اگر نہیں تو پھر کیا شکل ہو سکتی ہے؟

جواب

اگر زوجہ کو دخول کا اعتراف ہے (گوسیری نہ ہوتی ہو) تب تو اس کو مطالبہ تفریق کا اختیار نہیں، (شامی) یہ تو ضابطہ کی بات ہے لیکن ان حالات میں شوہر کو خود خیال کرنا چاہئے، وہ یا تو علاج کرائے یا زوجہ کے جذبات کا لحاظ کرتے ہوئے اس کو آزاد کر دے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو