بیوی کی طرف شوہر متوجہ نہ ہو تو کیا صورت ہے
سوال
عرض ہے کہ محمد اسماعیل کی شادی ہوئے تقریباً گیارہ مہینے ہو چکے ہیں لیکن اب تک محمد اسماعیل نے اپنی زوجہ آسیہ بیگم کو چھوا تک نہیں ہے، نکاح کے بعد تین چار دن تک آسیہ بیگم نے جبر کر کے محمد اسماعیل کی سر پرست (جو کہ خود آسیہ بیگم کی خالہ ہیں) سے کہا کہ آپ کے لڑکے کی یہ کیفیت ہے کہ وہ میری طرف نگاہ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے، پانی کی ضرورت ہو تو بھی وہ اپنی بھاوج سے مانگ لیتے ہیں، ایسی صورت میں میرا یہاں رہنا فضول ہے، میں اپنے میکے جانا چاہتی ہوں۔
جواب
اگر زوجہ اپنے شوہر کے مکان پر جانے کیلئے اور حقوق زوجیت ادا کرنے کیلئے تیار نہیں اور اسکو اپنی جان کا خطرہ ہے تو کسی طرح خوشامد کر کے لالچ دیکر مہر معاف کر کے غرض کسی بھی طرح شوہر سے طلاق حاصل کر لے اسکے بغیر گلو خاصی کی کوئی صورت نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔