غیر مسلم عدالت سے فسخ نکاح
سوال
شوهر زوجہ کو نفقہ نہیں دیتا تھا، بیجا تنگ کرتا تھا، اس مظلومہ نے اس بنا پر عدالت میں دعوی دائر کر دیا اور فسخ نکاح کا مطالبہ کیا، عدالت کے غیر مسلم جج نے فسخ نکاح کا حکم سنا دیا اور با قاعدہ فیصلہ کر دیا اب اگر ہم لوگ اس عورت کا عدت گزرنے پر دوسرا نکاح کر دیں تو کوئی حرج تو نہیں۔
جواب
غیر مسلم جج کا فیصلہ فسخ نکاح میں شرعاً کافی نہیں، یا تو شوہر سے طلاق حاصل کی جائے یا کسی مسلم حاکم سے با قاعدہ نکاح فسخ کرا دیا جائے، یا خلع کیا جائے، اس کے بعد عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح درست ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔