جج کا فیصلہ نکاح وتفریق میں
سوال
ہندوستان کی مسلم ریاستوں کے مسلم اور غیر مسلم جج کسی معاملہ میں مثلاً (فسخ نکاح وایقاع طلاق) شریعت حقہ کے مطابق فیصلہ صادر کریں تو قوانین الہیہ کی رو سے قابل قبول ہیں یا نہیں۔ فقط
جواب
مسلم جج کا فیصلہ جب کہ شریعت حقہ کے مطابق ہو شرعاً فسخ نکاح کے متعلق معتبر ہے غیر مسلم جج کا فیصلہ ایسے مسائل میں شرعاً معتبر نہیں البتہ کافر رعایہ کے حق میں کافر جج کا فیصلہ بھی معتبر ہوگا: فيشترط فيه (في الحكم) ما يشترط في القاضي الخ زیلعی ج: ۴، ص: ۱۹۳.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔