الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خلع میں بدل خلع دینے سے بیوی کا انکار

سوال

زید کی بیوی نے زید سے کہا کہ میں ایک بیگہ زمین آپ کو دیتی ہوں، اس کے عوض آپ مجھے خلع کر دیں، چنانچہ زید نے اس شرط مذکور پر خلع کر دیا، اب زید کی بیوی وہ زمین مذکور بعد خلع رجسٹری کرنے کو تیار نہیں ہے، تو کیا خلع باقی رہا یا نہیں؟ زید بیوی رکھ سکتا ہے یا نہیں؟ اور زید کی بیوی اس کی زوجیت سے نکل گئی یا نہیں؟ اس سلسلہ میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب

جس وقت بیوی نے یہ کہا کہ میں ایک بیگہ زمین آپ کو دیتی ہوں، اسکے عوض آپ مجھے خلع کر دیں، اور زید نے اسکو منظور کر لیا، تو جبھی خلع ہو کر طلاق بائن واقع ہوگئی، اب بیوی کو زمین دینے اور رجسڑی کرانے سے انکار نہیں رہا زید کے نکاح سے وہ بیوی نکل چکی ہے، تاہم دونوں رضامند ہوں تو دوبارہ نکاح کر کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو