خلع میں شرط
سوال
زید نے اپنی اہلیہ ہندہ سے خلع اس شرط پر کیا کہ تو بکر سے میل جول قطعاً چھوڑ دے ہندہ نے اس شرط کو تسلیم کر لیا تھا، مگر بعد گذر نے عدت کے ہندہ نے زید کا حکم نہ مانا بلکہ بعد عدت بکر سے نکاح کر لیا، زید، ہندہ، بکر تینوں بالغ ہیں کیا اس صورت میں خلع واقع ہوگا یا نہیں اور کیا ہندہ نے جو بعد عدت کے نکاح بکر سے کیا کیا وہ نکاح درست ہے، زید کہتا ہے کہ میں نے خلع اس شرط پر کیا تھا کہ ہندہ بکر سے کوئی تعلق نہ رکھے اب جب کہ ہندہ بکر سے تعلق قائم رکھ رہی ہے، اس لئے یہ خلع واقع نہیں ہوا لہذا ہندہ نے جو نکاح بکر سے کیا ہے، وہ…
جواب
یہ شرط فاسد ہے اور شرط فاسد لگانے سے خلع فاسد نہیں ہوتا، بلکہ شرط بیکار ہو جاتی ہے، اور خلع صحیح رہتا ہے کذا فی الہندیہ ص: ۳۹۶، ج: ۱، لہذا زید کا قول لغو ہے، خلع سے طلاق بائن واقع ہوگئی اور ہندہ کا بکر سے نکاح صحیح ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔