الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بد عمل شوہر سے مطالبہ طلاق

سوال

زید کی شادی ہندہ سے ہوئی جب ہندہ زید کے گھر گئی، تو معلوم ہوا کہ زید اغلام باز ہے اور ایک لڑکا مستقل اس کے پاس رہتا ہے، ہندہ نے زید کو بہت سمجھانے کی کوشش کی، مگر زید نہیں مانا، پھر کہنے لگا کہ تم اس مرد سے بھی زن وشوہر کے تعلق رکھو، جب ہندہ تیار نہ ہوئی تو اس پر سختی کرتا ہے اس لئے ہندہ مجبوراً اپنے میکہ آگئی ہے، زید کے حالات سدھرنے کی کوئی امید نہیں ہے اور زید کے ساتھ رہنے میں حرام کا شدید اندیشہ ہے، اس لئے زید سے ہندہ مطالبہ طلاق کا کر سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

زید اگر افعال خبیثہ میں مبتلا ہو، تو زوجہ کو چاہئے کہ اس کو نصیحت کرے اور سمجھائے، اگر اس میں کامیابی نہ ہو تو اس کو مطالبہ طلاق لازم نہیں، لیکن اگر وہ زوجہ کو ان حرکات خبیثہ پر مجبور کرے جس سے زوجہ اپنی عصمت وعفت کو محفوظ نہ رکھ سکے، تو زوجہ کو اس سے علیحدہ رہنے اور طلاق طلب کرنے کا حق حاصل ہے، ایسی حالت میں بہتر یہ ہے کہ خلع کر لیا جائے، یعنی بیوی مہر معاف کر دے اور شوہر کا…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو