اگر بیوی سے صحبت کروں اپنی ماں سے کروں
سوال
ایک شوہر نے اپنی بیوی کو سخت غصہ کی حالت میں جس میں اپنا سر خود کئی جگہ سے پھوڑ لیا، کہا، اگر میں تجھ سے صحبت کروں اپنی ماں سے صحبت کروں، کہہ دیا، یہ الفاظ یمین ہیں؟ کفارہ دینا ہوگا، اور کیا طلاق ہوگئی؟ شوہر کہتا ہے کہ میری نیت طلاق کی نہیں تھی۔
جواب
لو قال ان وطئتك وطئت امی فلا شئ عليه كذا في غاية السروجى ا ه فتاوی عالمگیری عبارت منقولہ سے معلوم ہوا کہ الفاظ مذکورہ کہنے سے شوہر پر کوئی کفارہ لازم نہیں، بیوی پر طلاق بھی نہیں ہوئی، اس کا یہ قول لغو ہے: فلو قال ان فعلت كذا فانت امي وفعله فهو باطل ان نوى التحريم سكب الانهر ص ۴۵۵ ج ۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔