الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی کو بہن کی طرح سمجھنا صیغہ مستقبل سے

سوال

ایک شخص نے دو تین مرتبہ اپنی زوجہ کو لڑتے ہوئے کہا کہ میں آج سے تجھ کو اپنی بہن کی طرح سے سمجھوں گا، ایسی صورت میں طلاق ہو گئی یا نہیں اگر طلاق ہوگئی تو پھر دوبارہ کیا صورت ہونی چاہئے۔

جواب

صورت مسئولہ میں یہ لفظ کہ میں آج سے تجھ کو اپنی بہن کی طرح سمجھوں گا، مستقبل کا صیغہ ہے اور وقوع طلاق وظہار کے لئے ماضی یا حال ہونا ضروری ہے، وفي المحيط لو قال بالعربية اطلق لا يكون طلاقا الا اذا غلب استعماله في الحال فيكون طلاقاً خلاصہ ص: ۸۱، لہذا اس لفظ سے نہ طلاق واقع ہوگی نہ ظہار۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو