الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حلالہ کی ایک صورت

سوال

زید نے ہندہ سے نکاح کیا اور چند روز کے بعد زید نے ہندہ بالغہ کو تین طلاق مغلظہ دے دی، ہندہ کی طلاق کی عدت ختم ہونے سے پہلے ہی عمر نے ہندہ سے عدت ہی کے اندر نکاح کر لیا، اس کے بعد عمر نے ہندہ کو تین طلاق مغلظہ دیدی ہندہ کا نکاح ثانیہ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی پھر زید نے یعنی شوہر اول نے نکاح کر لیا ہندہ سے اب دریافت طلب یہ ہے کہ یہ نکاح حنفی مذہب کی بناء پر درست ہوا یا نہیں، اور مسئلہ کا حکم کیا ہے، اگر حنفی مذہب کے اس قسم کا نکاح کسی نے پڑھا دیا اور کہتے ہیں کہ ضرورہ اس قسم کا نکاح پڑھنا حنفی مذہب میں رہ کر…

جواب

(۱) ہندہ کا نکاح نہ عمر سے صحیح ہوانہ دوبارہ زید سے صحیح ہوا، اگر عمر کو مسئلہ معلوم تھا اور یہ اس نے ایسا نکاح کیا اور ہندہ سے صحبت کی تو یہ زنا ہوا، پھر عمر کی طلاق (جو کہ بوجہ عدم انعقاد نکاح کا لعدم ہے) کے بعد دوبارہ زید نے نکاح کیا ہے، وہ مطلقہ ثلاث سے بغیر حلالہ کے نکاح کیا ہے، وہ بھی زنا کے حکم میں ہے، عمر کے نکاح اور طلاق کی وجہ سے ہندہ زید کیلئے حلال نہیں ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو