ایک طلاق کے بعد نکاح کرنے سے دو طلاق کا اختیار رہتا ہے
سوال
اگر کسی مرد نے بیوی کو طلاق دیدی اور عدت کے بعد پھر اس سے نکاح کر لیا تو کیا یہ نکاح کے بعد دو طلاق کا مالک ہوگا یا نہیں؟
جواب
دوبارہ اسی مطلقہ سے نکاح کرنے کے بعد صرف ۲ طلاق کا اختیار باقی رہ گیا ہے اگر وہ عورت بعد عدت کے کسی دوسرے شخص سے نکاح کر لیتی اور پھر اس کی طلاق یا وفات کے بعد اس پہلے شوہر سے نکاح کی نوبت آتی تو پھر یہ تین طلاق کا مالک رہتا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔