طلاق کے بعد نکاح ثانی
سوال
ہندہ کا بیان ہے کہ میرا شوہر جوئے باز آوارہ ہے، اس نے مجھے تین دفعہ کہا کہ میں تجھے آزاد کر چکا، میں تجھے آزاد کر چکا، میں تجھے آزاد کر چکا، پھر وہ چلا گیا، عرصہ ایک سال کا ہو گیا، میرے پاس دو بچے بھی ہیں، میرے نان ونفقہ کی کوئی صورت نہیں اب میں اپنا نکاح ثانی کر سکتی ہوں، یا نہیں؟
جواب
اگر شوہر اس طرح کہہ کر بے تعلق ہو گیا اور اپنا حق زوجیت ختم کر چکا تو پھر گواہی کی بھی ضرورت نہیں، ایک سال میں تین حیض آچکے ہوں گے، نکاح ثانی کی اجازت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔