الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

طلاق کے بعد تجدید نکاح سے کتنی طلاق کا اختیار رہتا ہے

سوال

زید نے اپنی زوجہ کو ایک یا دو طلاق رجعی یا بائن دیدی پھر اس نے بغیر زوج ثانی کے عدت کے اندر یا بعد انقضائے عدت خود عقد کر لیا، اب مسئول عنہ یہ ہے کہ زید باقی طلاق کا مالک ہے، یا پھر سے تین طلاق کا مالک ہو گیا، کتب معتبرہ کا حوالہ مع نقل عبارت ضرور ہونا چاہئے۔

جواب

اس صورت میں زید باقی کا مالک ہے، تین طلاق کا مالک نہیں، اگر بعد زوج ثانی کے عقد کرتا تو شیخین کے قول کے موافق تین طلاق کا مالک ہوتا اور امام محمد کے نزدیک اس وقت بھی باقی ہی کا مالک ہوتا تین طلاق کا پھر بھی مالک نہ ہوتا، طلاق رجعی کی صورت میں اپنی مطلقہ سے عدت کے اندر دوباره عقد کرنا فعل عبث اور لغو ہے، بلکہ ایسی حالت میں فقط رجعت کافی ہوتی ہے: وهذا ظاهر منصوص في الشرع۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو