انکار نکاح سے طلاق
سوال
زید منکوح تھا مگر دوسری جگہ اس نے چند معتبر آدمیوں کے سامنے قسم کھا کر یہ کہہ دیا کہ میرا نکاح کسی سے نہیں ہوا، اور وہ اپنی بیوی کو اپنے یہاں بلاتا بھی نہیں نہ اس سے کسی قسم کے تعلقات رکھتا ہے، آیا ایسی صورت میں اس کی بیوی مطلقہ ہو چکی یا نہیں؟
جواب
محض اتنا کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوئی: وان قال لم اتزوجك ونوى الطلاق لا يقع الطلاق بالاجماع كذا في البدائع ولو قال مالى امرأة لا يقع وان نوى وكذا لو قال على حجة ان كانت لى امرأة وهذا بالاجماع ذكره الامام السرخسي في شرحه والشيخ الامام نجم الدين في شرح الشافى كذا في الخلاصة اه (عالمگیری ص: ۳۷۵، ج: ۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔