الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میں نے کوئی شادی نہیں کی‘سے بیوی پر طلاق نہیں ہوتی

سوال

مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ شوہر دوسری عورت سے شادی کر چکا تھا، مگر مقدمہ کے دوران اس نے یہ تحریر لکھدی کہ میں نے کوئی شادی نہیں کی اور میرے پاس کوئی دوسری عورت موجود نہیں ہے اور بیان بھی دیا، ایسی صورت میں عقد باقی رہا یا نہیں؟ اور زوجہ پر طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟

جواب

شوہر کا یہ بیان ہے کہ میں نے کوئی شادی نہیں کی اور میرے پاس کوئی دوسری عورت نہیں ہے، اگر خلاف واقعہ ہے تو جھوٹ ہے، مگر اس سے طلاق نہیں ہوئی، نہ نکاح ٹوٹا وہ بیوی اس کے لئے حلال ہے، جو ایسا کہتے وقت اس کے نکاح میں تھی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو