التنقيح / تنقيح / میں نہیں رکھتا سے طلاق
سوال
ایک شخص اپنی بیوی کو بحالت غصہ دو مرتبہ یہ کہہ چکا ہے، کہ میں تجھے نہیں رکھتا کیا اس پر طلاق واقع ہو گئی یا نہیں؟ اس عورت کو وہ مرد اپنے گھر میں رکھ سکتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ ہمارے امام صاحب نے یہ بتایا ہے کہ اس عورت کا نکاح اسی مرد سے دوبارہ ہو تو تب اپنے گھر میں رکھ سکتا ہے۔
جواب
اگر اتنا ہی کہا ہے تو اس سے کوئی طلاق نہیں ہوئی نکاح قائم ہے اس عورت کو رکھنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔