الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خوبصورت لڑکی کا لالچ دے کر طلاق دلوانا

سوال

زید کو ہندہ نے بہکایا کہ تمہاری بیوی بدصورت ہے، میری لڑکی خوبصورت ہے، اگر تم اپنی بیوی کو طلاق دے دو تو ہم اپنی لڑکی کی شادی تم سے کر دیں گے، زید بہکانے میں آگیا، اور ہندہ نے خط منگوا کر زید سے تین طلاق لکھوادی، یہ خط زید کی خالہ نے زید کی جیب سے نکال کر پھاڑ کر پھینک دیا، زید کی بیوی میکے تھی، اس کو اس کا کوئی علم نہیں، ہندہ نے اپنی لڑکی کی شادی زید سے کرنے سے انکار کر دیا، زید کئے ہوئے پر نادم ہے، شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

زید نے اس لالچ سے طلاق دیدی، بہت برا کیا، ایسا کرنا گناہ ہے زید کو توبہ واستغفار واجب ہے، طلاق مغلظہ واقع ہوگئی، اب نہ رجعت کر سکتا ہے نہ بغیر حلالہ کے دوبارہ اس سے نکاح کی گنجائش رہی ہے۔ ہندہ نے جو حرکت کی اس کی ممانعت حدیث میں صاف صاف موجود ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو