تین طلاق کے بعد مطلقہ کے ساتھ رہنا
سوال
زید نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیدیا، دارالعلوم دیوبند سے فتوی طلب کیا گیا از روئے فتوی زید کی بیوی کو طلاق مغلظہ واقع ہونے کا حکم صادر فرمایا گیا تھا، لیکن بغیر حلالہ کے زید بیوی کے ساتھ رہتا ہے، زید کی بیوی اور اس کے خسر اور خود زید اس فتوی پر عمل نہیں کرتے، زید کے سالے نے اپنے والد کو اس مذموم حرکت سے باز رہنے کی درخواست کی اور عرض کیا کہ آپ داماد کو گھر نہ آنے دیں اور نہ داماد ولڑکی کو ساتھ رہنے دیا جائے، اگر آپ فتویٰ کو نہیں مانتے تو میں آپسے ترک تعلق کرلوں گا، اسپر باپ نے کہا کہ اگر تم ترک تعلق کرتے ہو تو میں…
جواب
لڑکے کو ایسی تدبیر اختیار کرنالازم ہے، کہ جس سے والد کا احترام بھی باقی رہے اور یہ مذموم چیز بھی ختم ہو جائے، نہ تو باپ کی شان میں گستاخی کرے نہ اس چیز میں تعاون کرے۔ عاق کا مطلب عرفِ عام میں یہ ہوتا ہے، کہ میراث سے محروم کر دیا جائے، تو یہ کسی کے اختیار میں نہیں، اگر کوئی باپ تحریر لکھ دے کہ فلاں وارث کو میری میراث نہ دی جائے، تو اس کا یہ لکھنا بالکل بیکار ہے، شرعاً میراث…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔