طلاق مغلظہ
سوال
ماقولكم رحمكم الله وكثر جمعكم. اس صورت میں کہ مثلاً زید کی موجودگی میں اسکی عورت اور اسکی ماں کا کسی خانگی معاملہ میں تنازع ہوا اور زید کے منع کرنے سے وہ تکرار سے باز نہ آئیں، زید اس موقع سے چلا گیا اور اپنے باپ کو جا کر واقعہ حال سے اطلاع دی اور اپنی ماں کی طرف سے زیادتی اور قصور مند ہونا بیان کیا تو اس پر اس کے باپ کا غصہ اور طیش بڑھا، عدم موجودگی اپنی عورت کے کہا، میڈی، اس کو طلاق میڈی، اس کو طلاق طلاق ہے، الفاظ ہندیہ کا ترجمہ یہ ہے میری اس کو طلاق میری اس کو طلاق۔
جواب
صورت مسئولہ میں قضاء تین طلاق واقع ہو کر مغلظہ ہوگئی: کرر لفظ الطلاق وقع الكل وان نوى التاكيد دين در مختار ج: ۲، ص: ۷۱.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔