کسی مخصوص مقام کو طلاق سے مستثنیٰ کرنے سے واقع شدہ طلاق ختم نہیں ہوتی
سوال
میں نے اپنی بیوی کو اس شرط پر طلاق دی سوائے شہاب پور کے طلاق دی، طلاق دی، اگر شہاب پور میں آئی تو میری طلاق نہیں ہے، وہ عورت دوسرے روز آ گئی اور کہتی ہے کہ ہر حالت میں یہیں رہوں گی، اس صورت میں طلاق ہو گئی یا نہیں؟
جواب
جس وقت شوہر نے یہ کہا کہ سوائے شہاب پور کے طلاق دی طلاق دی طلاق دی، اگر شہاب پور میں آئی تو میری طلاق نہیں، اس وقت بیوی شہاب پور میں نہیں تھی، لہذا اس پر طلاق مغلظہ ہوگئی۔ دوسرے روز جب وہ عورت شہاب پور میں آگئی تو اب وہ طلاق ختم نہیں ہوئی، اب بغیر حلالہ کے اس سے تعلق زوجیت رکھنا حرام ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔