الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گونگے کی طلاق

سوال

کسی نابالغ لڑکی کا نکاح اس کے والدین نے گونگے مرد کے ساتھ کر دیا، یہی لڑکی بلوغ کے بعد اپنے شوہر کے یہاں جانے سے انکار کر رہی ہے، تو سوال یہ ہے کہ گونگا طلاق کس طرح دے گا؟ اگر وہ گونگا طلاق دینے سے انکار کر دے تو کیا کیا جائے؟ یا طلاق دینے کیلئے کسی بھی طرح گونگا مرد راضی ہو جائے، یا اسکو اس کے گھر والے اور ذمہ دار حضرات کسی طرح سے راضی کر لیں، تو کیا طلاق میں بھی اشارہ کافی ہوگا؟ یا طلاق کی کوئی دوسری صورتیں نکل سکتی ہیں؟

جواب

اشارہ سے طلاق بھی ہو جائے گی، اگر لکھنا جانتا ہے تو لکھدے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو