الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دو بیویوں کی موجودگی میں بلا تعیین اشارہ الفاظ طلاق کہنے کا حکم

سوال

محمد عبد الحق نے اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ جھگڑا کر کے ایک طلاق دو طلاق تین طلاق بائن دے دیا لیکن کسی عورت کا نام نہ لیا، اشارہ بھی نہ کیا گواہ نے جو عبد الحق نے کہا وہ سنا، اب شریعت کا حکم کیا ہے؟

جواب

اگر جھگڑا دونوں سے تھا تو دونوں کو طلاق مغلظہ ہو گئی، دونوں کو علیحدہ کر دے، اگر ایسا نہیں تو عبد الحق سے دریافت کر لیا جائے وہ جس کو متعین کر کے کہے کہ فلاں کو طلاق دی ہے تو اس پر طلاق مانی جائے گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو