جو عورت شوہر کو والدین کی بے عزتی پر مجبور کرے اس کو طلاق
سوال
ایک شخص جس کی شادی تقریبا چار سال پہلے ہوئی تھی، تو اس عورت نے اپنے شوہر کی عزت برباد کر دی ہے، جملہ سسرال والوں کو ذلیل کر دیا ہے، ایک روز اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں گھر کا سب سامان لے کر اکیلی بے پردگی کے ساتھ اپنے بہنوئی کے یہاں چلی گئی، اپنے شوہر کو وہ کہتی ہے کہ پہلے اپنے والدین کو جوتے مار کر گھر سے نکالو، ان سے کلام مت کرو، جب کہ شوہر کا کہنا ہے کہ والدین کی بے عزتی مجھ سے نہیں ہوگی، تو چاہے رہ یا نہ رہ، اب دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ ایسی عورت کو طلاق دی جائے یا نہیں؟
جواب
ماں باپ کی بے عزتی کرنا ہرگز جائز نہیں۔ اگر بیوی کے ساتھ نباہ نہیں ہوتا، اور اس کا مہر ادا کرنے پر قدرت ہے، اور اس کو طلاق دینے کے بعد کوئی پریشانی نہیں ہوگی، تو اس کو طلاق دیدینا ہی بہتر ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔