والدین کے حکم سے مال اور بیوی کو چھوڑنا
سوال
والدین کے بارے میں ایک حدیث جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ کو دس وصیتیں کی تھیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ والدین کی نافرمانی نہ کرنا چاہئے اگر چہ وہ یہ حکم دیں کہ بیوی چھوڑ دے یا سارا مال خرچ کر دے اس کی تشریح کر دیجئے کہ کیا ہر حال میں یہی حکم ہے؟
جواب
والدین کی اطاعت لازم ہے، اور ان کے حکم کی خاطر بیوی اور سارے مال کو چھوڑ دینے کا حکم ہے، بشرطیکہ فتنہ میں ابتلاء کا قوی اندیشہ نہ ہو، مثلاً بیوی کو چھوڑ دینے سے زنا میں مبتلا ہو جائے اور مال خرچ کر دینے سے چوری وغیرہ میں مبتلا ہو جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔