پیشاب کے بعد قطرہ کا آنا
سوال
ایک شخص ہیں جنہیں پیشاب کی بیماری ہے کہ استنجاء کرنے کے بعد کچھ دیر تک قطرے آتے رہتے ہیں ایک مولوی صاحب نے بتلایا کہ نماز سے آدھ گھنٹہ پہلے استنجاء کر لیا کیجئے پھر لنگی کو بدل کر دوسری لنگی پہن کر نماز پڑھ لیا کیجئے اگر یہ مسئلہ مولوی صاحب کا صحیح ہے تو اب جو قطرے آئے اس کی وجہ سے عضو کو دوبارہ دھوئے یا نہیں یا صرف لنگی بدل کر نماز پڑھ لے۔
جواب
اگر وہ شخص شرعاً معذور ہے تو اس کو اب دوبارہ عضو دھونے کی ضرورت نہیں اور لنگی بدلنا بھی واجب نہیں بلکہ محض تقلیل نجاست کیلئے ہے اگر وہ شرعاً معذور نہیں تو اس کو عضو دھونا بھی ضروری ہے اور وضو کا اعادہ بھی لازم ہے محض لنگی بدلنا کافی نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔