پیشاب کے بعد جس کو قطرہ آتا رہتا ہو وہ کب معذور ہوگا؟
سوال
بعض اوقات روئی نہیں رکھ پاتا ہوں تو کیا میں معذور نہیں ہوں جب کہ ۴۰-۳۰ منٹ تک بلا مبالغہ پیشاب میں لگتے ہیں کھڑے ہو کر بیٹھ کر چل کر ہر طرح قطرہ پیشاب نکالتا ہوں اور بعض دفعہ ۴۵ منٹ بھی لگ جاتے ہیں ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ۱۵-۲۰، منٹ میں فرصت مل جائے۔
جواب
محض اتنی سی بات سے آپ معذور نہیں البتہ اگر کسی نماز کا پورا وقت اسی حالت میں گذر جائے کہ برابر قطرہ آتا رہے اور اتنی مہلت نہ مل سکے کہ آپ وضو کر کے نماز پڑھ لیں تو آپ معذور ہو جائیں گے لیکن جب ایسا نہیں بلکہ ۳۰-۴۰، منٹ کے بعد آپ مطمئن ہو جاتے ہیں اور قطرہ نہیں آتا تو آپ معذور نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔