پیشاب کے بعد قطرہ آنے سے وضو کا حکم !
سوال
مجھے دو سال سے پیشاب کے بارے میں خلل ہوتا آ رہا ہے وہ یہ کہ جب پیشاب کرتا ہوں اور پانی سے صاف کرنے کے بعد دو تین بار کبھی زیادہ قطرے پیشاب کے نکلتے ہیں لیکن وہ قطرے نکلنے کے بعد پھر دوبارہ پیشاب کو جانے تک نکلتے نہیں کبھی کبھی پانی کے بغیر کپڑے سے صاف کرے تو وہ قطرے نہیں نکلتے، یہ سلس البول کی طرح نکلتے نہیں بلکہ جب پیشاب کو جاتا ہوں اسکے بعد نکلتا ہے ایک دن میں دس مرتبہ پیشاب کرنے گیا تو پھر دس مرتبہ ہی وہ قطرے نکلتے ہیں اس کیلئے کئی علاجوں سے ناکام ہو گیا اور اس سے اطمینان سے عبادت نہیں کر سکتا ہوں اب جو بات ہے…
جواب
سلس البول نہیں جسکی وجہ سے آدمی شرعی معذور ہو جاتا ہے۔ اس لئے وضو کے بعد جب پیشاب کا قطرہ نکل آئے گا تو وضو باقی نہیں رہے گا دوبارہ وضو کی ضرورت پیش آئیگی وضو کے بعد جب قطرے نہ آئیں تو اس وضو سے متعدد نمازیں پڑھ سکتے ہیں وقت سے پہلے بھی وضو کر سکتے ہیں، قطرے سے تحفظ کیلئے ڈھیلا یا کپڑا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔