الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نا پاک خشک بستر پر لیٹنے اور پسینہ کی بو پاک کپڑوں میں آنے کا حکم

سوال

پیشاب کا بستر جو کہ خشک ہو، اگر اس پر لیٹ جائے تو کیا اس لیٹ جانے سے پہنے ہوئے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟ اور اگر ایسی حالت میں پسینہ آ جائے اور اس پیشاب کی بو کپڑوں میں آنے لگے تو کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے یا اگر بو نہ آئے پسینہ خوب آتا ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب

بستر اگر خشک ہے اور بدن کو پسینہ بھی نہیں آیا تو نہ بدن ناپاک ہوگا نہ کپڑے ناپاک ہونگے اگر بستر صاف ہے اور پیشاب بدن پر یا کپڑے پر لگ گیا یا بستر تو خشک ہے لیکن پسینہ اگر تر ہوا اور پیشاب کا اثر کپڑوں میں یا بدن میں آگیا تو اسکی وجہ سے ناپاکی کا حکم ہوگا۔ (رد المحتار ص: ۲۳۱، ج ۱)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو