بھیگا ہوا ہاتھ نا پاک خشک کپڑے کو لگانے سے اس کپڑے کا کیا حکم ہے؟
سوال
ایک شخص نے بھیگا ہوا ہاتھ بالکل تر جس سے پانی ٹپک رہا ہے اپنے ناپاک کپڑے کو لگا یا پھر وہی ہاتھ نل کی پتی کو لگایا اب پتی بالکل خشک ہو گئی تو ایک دوسرے شخص نے بھیگا ہوا ہاتھ اس نل کی پتی پر لگایا اور پھر بالٹی کو لگایا اور اس بالٹی سے حمام میں پانی بھرا اور اس پانی سے سب نمازیوں نے وضو کیا تو نماز ان کی درست ہے یا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے؟ اس پانی سے وضو یا غسل درست ہے یا نہیں؟ اور اس طرح بھیگا ہوا ہاتھ لگانے سے پتی نل کی پاک ہو گئی یا نہیں؟
جواب
بھیگا ہوا ہاتھ خشک نا پاک کپڑے کو لگانے سے اگر ہاتھ پر نجاست کا اثر ظاہر نہیں ہوا تو ہاتھ ناپاک نہیں ہوا نل بالٹی حمام، پانی کوئی چیز بھی اس کی وجہ سے ناپاک نہیں ہوئی، نہ کسی کی نماز خراب ہوئی کسی نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں اس پانی سے وضو غسل سب درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔