الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نا پاک کنویں کو پاک کرنے والوں کے بدن اور کپڑوں کا حکم !

سوال

نا پاک کنویں کو پاک کرتے وقت جو لوگ پانی کھینچتے ہیں ان کے ساتھ اور کنویں سے جن ڈولوں سے پانی نکالا جاتا ہے وہ ڈول اور ڈولوں کی رسیاں تو ساتھ ساتھ پاک ہو جاتی ہیں مگر پانی کھینچنے والے آدمیوں کے کپڑے اور بدن کا کیا حکم ہے؟

جواب

جن ہاتھوں، ڈولوں رسی سے پانی نکالا گیا ہے بار بار پانی نکالنے کی وجہ سے کنویں کے تابع قرار دے کر سب کو پاک کہا جائے گا لیکن کپڑے اور بدن کے جس حصہ پر ناپاک پانی کے قطرے پڑے ہیں اس کپڑے اور بدن کے اس حصہ کو پاک کہنے کی کوئی وجہ نہیں وہ کنویں کے تابع نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو