کپڑے پر ناپاک چھینٹیں پڑگئیں
سوال
ایک شخص اپنے کام میں مشغول ہے اور نماز کا وقت آ گیا، اب وہ شخص نماز کیلئے چلا کہ اسکو ایسا موقعہ ہوا کہ ایک نجس شئے کے چھینٹے پڑے، اور بدن پر پڑ گئے اب اسکو اتنی فرصت نہیں کہ وہ کپڑوں کو دھو کر پاک کرے تحریر فرمادیں اب وہ کیا کرے؟ کیوں کر نماز ادا کرے؟
جواب
اگر ان چھینٹوں کا مجموعہ ایک ہتھیلی کے گھراؤ سے زیادہ ہے (اور وہ بھی نجاست غلیظہ ہے) تو اس کا دھونا ضروری ہے، اگر دوسرا کپڑا موجود ہو تو اس کو پہن کر نماز پڑھے، اگر دوسرا پاک کپڑا اتنا بھی موجود نہیں کہ جس سے ستر یعنی ناف سے گھٹنوں تک چھپا سکے تو پھر اس ناپاک کپڑے کو دھوئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔