الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سوکھا کپڑا اسور کو لگ جائے تو نا پاک نہیں

سوال

سور اگر بدن سے لگ جائے تو صرف کپڑا دھونا پڑے گا یا غسل؟ یا خشک و تر خنزیر کی کوئی تفصیل ہے؟ کتا چونکہ عند الاحناف نجس العین نہیں، نیز کتے کا تھوک جبکہ وہ غصہ میں ہو کاٹ لے تو نا پاک نہیں ہے۔ ولو عض كلب عضو شخص ملاعباً تنجس والغضبان ليس يؤثر (دیباچہ نور الایضاح ص:۱۱) اب پوچھنا یہ ہے کہ ما بہ الامتیاز کیا ہے؟

جواب

خشک خنزیر کپڑے یا بدن سے لگ جائے جس کا کوئی اثر نہ آئے تو اس سے کپڑا یا بدن ناپاک نہیں ہوتا، جیسا کہ خشک نجس العین کا حکم ہے، البتہ تر ہو تو جس مقام پر تری لگی ہو اسکا دھونا ضروری ہے غسل واجب ہونے کی کوئی وجہ نہیں کتا اگر کسی کا بدن یا کپڑا دانت سے پکڑ لے اور اسپر تری نہ لگے تو وہ نجس نہیں ہوگا، تری لگنے سے نجس ہو جائیگا، چاہے غضبان ہو چاہے راضی ہو ایک ہی حکم ہے یہی قول مختار…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو