اسپرٹ کا حکم
سوال
زید نے انجکشن لگوایا، لگانے والا پہلے اسپرٹ بدن پر لگاتا ہے، کچھ اسپرٹ بدن پر بھی لگ جاتی ہے آیا اس کا دھونا ضروری ہے یا نہیں؟ جبکہ یہ کہتے ہیں کہ اسپرٹ بدن پر لگ کر فورا جلد میں تحلیل ہو جاتی ہے یا ہوا لگ کر اڑ جاتی ہے اور بد بو بھی دور ہو جاتی ہے ایسی حالت میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اس کپڑے اور بدن کے اس حصہ کو پاک کر لیا جائے جس پر اسپرٹ لگی ہے (اگر چہ وہ لگی ہوئی نظر نہ آتی ہو اور بد بو بھی محسوس نہ ہوتی ہو) تب نماز پڑھی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔