پیٹرول کا حکم !
سوال
زید گھڑی سازی کا کام کرتا ہے پرزوں کی صفائی میں مٹی کا تیل اور پٹرول کا استعمال ہوتا ہے صفائی کے وقت برش سے چھینٹیں کپڑوں پر آتی ہیں اسی حالت میں نماز پڑھتے ہیں تو یہ تیل پاک ہے یا نہیں؟ اگر اس سے نماز نہیں ہوتی ہے تو پھر پاکی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
جواب
مٹی کا تیل اور پٹرول نا پاک نہیں کپڑے پر لگنے سے کپڑا نا پاک نہیں ہوگا زیادہ مقدار میں لگ کر بد بو پیدا ہو جائے تو ایسی صورت میں نماز کیلئے دوسرا کپڑا تجویز کرلیں جس کو پہن کر نماز ادا کر لیا کریں یا گھڑی سازی کیلئے کپڑا تجویز کرلیں اسکو پہن کر گھڑی سازی کیا کریں تا کہ بد بو اس کپڑے میں ہی رہے نماز کے وقت صاف ستھرے کپڑے پہننا نماز ومسجد کے احترام کا تقاضہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔