ڈھیلے سے استنجاء کے بعد پانی سے دھونا !
سوال
اگر کوئی امام ڈھیلے سے استنجا کرتا ہو پانی ہوتے ہوئے بھی پانی استعمال نہیں کرتا با وجود کہنے کے نہیں مانتا تو اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
جواب
اگر نجاست اپنے مخرج سے تجاوز کر کے پھیل کر مقدار درہم تک پہونچ جائے تو بدن کو پانی سے پاک کرنا ضروری ہوتا ہے ایسی حالت میں جو امام پانی سے استنجاء نہ کرے اس کو امام نہ بنایا جائے اگر اس سے کم نجاست ہو تو بھی پانی سے استنجاء کرنا چاہیئے ورنہ نماز مکروہ ہوگی
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔