ہندوستانی مسجد کے حوض سے وضو
سوال
ہندوستانی مسجد بھیونڈی کا حوض جو کہ دہ دردہ ہے اس کے اندرونی حصے میں دوفٹ کے فاصلہ سے جالی لگی ہوئی ہے، جال کے اوپر ایک فٹ چوڑی پھولوں کی کیاری ہے۔ اس کی سطح پانی کے اندر چار انچ ڈوبی ہوئی ہے۔ ایک صاحب کہتے ہیں کہ پانی ہلتا نہیں، اس لئے اس میں وضو نہیں کرنا چاہئے، قائل کا قول صحیح ہے یا غلط؟ کیاری کی سطح جو ڈوبی ہوئی ہے اسے توڑ وادیں یا باقی رکھیں؟ آپ اور دیگر علمائے دیوبند مناظرہ کے وقت دیکھ چکے ہیں۔ لہذا مفصل جواب سے نوازیں۔
جواب
کیاری کی سطح جو ڈوبی ہوئی ہے اس کو توڑنے کی ضرورت نہیں، موجودہ صورت میں بھی وضو بلا تکلف درست ہے۔ پانی کے ہلنے نہ ہلنے کا شبہ نہ کریں کسی اور مصلحت سے کیاری کی ڈوبی ہوئی سطح کو توڑنا چاہیں تو اختیار ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔