حوض کی پیمائش
سوال
مسجدوں میں جو حوض بنائے جاتے ہیں اس حوض کی گہرائی اور لمبائی و چوڑائی کتنی کتنی لازمی ہے اور شرعی گز مروجہ گز کے حساب سے کتنے کا ہوتا ہے۔
جواب
دس گز لمبائی اور دس گز چوڑائی کافی ہے۔ اور یہاں شرعی گز مراد ہے جو کہ عربی میں ذراع کو کہتے ہیں سرکاری ایک گز عربی دو ذراع کا ہوتا ہے، یعنی سرکاری پانچ گز لمبائی اور اتنی ہی چوڑائی ہے گہرائی کی کوئی خاص تعداد مقرر نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔